نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ اپنے داماد کو سینئر مشیر بنائیں گے

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ اپنے داماد کو سینئر مشیر بنائیں گے
واشنگٹن:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیریڈ کوشنیر کو اپنا سینئر مشیر مقرر دیا۔وہ صدر کے ایجنڈہ کو عملی جامہ پہنانے میںفوجی سربراہ رینس پریبس اور فوجی حکمت عملی وضع کرنے والی ٹیم کے سربراہ اسٹیفن بینن کے ساتھ کا م کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ ترین عہدہ پر فائز کیے جانے والے 35 سالہ کوشنیر ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایوانیا کے شوہر ہیں۔
ان کی شادی 2009 میں ہوئی تھی۔ بہت کم معاملوں میں ایسا ہوتا ہے جب صدر کا کوئی قریبی اس اہم عہدے پر فائز ہوتا ہے۔ کوشنیر نے قانونی مشاورت کے بعد اس عہدے کو قبول کیا ہے اس لئے انہیں اب سینیٹ کی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
کوشنیر نے صدر کی انتخابی مہم میں ٹرمپ کی کافی مدد کی تھی۔ ٹرمپ کی طرح ہی وہ بھی کوشنیرکمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور نیویارک آبزور اخبار کے ناشر ہیں لیکن عہدہ قبول کرنے سے پہلے ہی ان ہہدں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔