ٹرمپ وزارت دفاع کے عہدے کے لیے جنرل میٹس کے نام کا باقاعدہ اعلان پیر کو کریں گے

واشنگٹن:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ” میڈ ڈاگ“کے نام سے مشہور مرین کور کے ریٹائرڈ جنرل جیمس میٹس کو وزیردفاع بنایا جائےگا۔ ٹرمپ نے گذشتہ شب ایک ریلی میں کہا کہ ہم” میڈڈاگ“ کے نام کا اعلان وزیردفاع کے طورپر کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اعلان باضابطہ طور پر پیر کو کیا جائے گا۔جنرل میٹس ہمارے بہترین جنرل ہیں۔
جنرل میٹس کو وزیردفاع بنانے کے منصوبے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ ڈیموکریٹک صدر براک اوباما کے مقابلے ٹرمپ اپنی خارجہ پالیسی کو مزید جارحانہ شکل دیں گے اور دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف لڑائی کو تیز کریں گے۔اس کے علاوہ یورپ اورایشیا میں روس اور چین کی جارحیت کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سے پہلے ایسی خبر آئی تھی کہ مسٹر ٹرمپ نے جنرل میٹس کا انتخاب کیا تھا لیکن مسٹر ٹرمپ کے ترجمان جیسن ملر نے کہا تھا کہ وزیردفاع کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا ہے۔
مسٹر ٹرمپ کو جنرل میٹس کی تقرری کے سلسلے میں آئینی رکاوٹ کو پار کرنا پڑے گا کیونکہ امریکی قانون کے مطابق ریٹائر ہونے کے سات سال بعد ہی کسی سابق فوجی افسر کو وزیردفاع مقرر کیا جاسکتا ہے۔وہ جنرل کے عہدے سے 2013میں ریٹائر ہوئے ہیں۔ریٹائر ہونے سے پہلے جنرل میٹس عراق اور افغانستان میں فوج کی کمان سنبھال چکے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump names gen james mad dog mattis as defence secretary in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply