ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کا پاکستان کے حوالے سے پالیسیاں سخت کرنے پر غور و خوض

واشنگٹن:ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سے متعلق پالیسیاں سخت کرنے پر غور و فکر کررہی ہے۔ تاکہ پاکستان میں پناہ لینے والے انتہا پسندوں کی سرکوبی کی جا سکے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے بارے میں اپنی پالیسی مزید سخت کرنے پر غور کررہی ہے جس کے تحت ٹرمپ حکومت پاکستان میں ڈرون حملوں میں اضافہ کرسکتی ہے، پاکستان کی امداد کو روک سکتی ہے یا پھر اہم غیر ناٹو اتحادی ملک کے طور پر حاصل پاکستان کے مرتبے کو بھی کم کرسکتی ہے۔
رائٹز کے مطابق امریکی حکومت کی پاکستان سے متعلق پالیسی سخت کرنے کی وجہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔ جہاں سے وہ دوبارہ منظم ہو کر حملہ کرتے ہیں۔ جبکہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان ان دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی اور ان کی پکڑ دھکڑ کرے۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت حالیہ دنوں میں پاکستان سے بات چیت پر زور دے رہی ہے اور امریکہ اگلے ماہ تک اپنی علاقائی حکمت عملی سے پاکستان کو آگاہ کر سکتا ہے۔دوسری جانب واشنگٹن اور پینٹاگون میں پاکستانی سفارتخانوں کی طرف سے اس معاملے کے بارے میں کسی بھی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump mulls tough stance on pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply