نئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور نریندر مودی بہترین دوست ثابت ہوں گے

واشنگٹن:امریکہ کے ریپبلیکن ہندوکولیشن کے صدر سلبھ کمار نے کہا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ اورہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اچھے دوست ثابت ہوں گے۔میں امریکہ آکر شکاگو میں بسے اور گزشتہ سال ریپبلیکن ہندوکولیشن تنظیم کی تشکیل دینے والے سلبھ کمار نے کل کہا کہ ہندوستان اور امریکہ دونوں ملک اور ان کے سربراہ ایک دوسرے کو اچھے دوست ثابت ہوں گے۔
انہوں نے جنوب ایشیا کے سلسلے میں ٹرمپ کی ممکنہ پالیسی سے متعلق پوچھے جانے پر کہا کہ امریکہ کے نئے صدر یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کو پیدا کرنے والا ملک ہے اور وہاں سے دوسرے ملکوں میں دہشت گردانہ حملے اسپانسر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مسٹر ٹرمپ ہندوستان کے وزیر اعظم کے سرجیکل اسٹرائیک آپریشن کی حمایت کریں گے اور انتہا پسندوں کے خلاف صحیح طریقے سے لڑائی لڑیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump modi will be best friends us president elect aide in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply