ٹرمپ نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو وائٹ ہاؤس میں لنچ دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج وائٹ ہاؤس میں سعودی عرب کے نائب ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا ۔ٹرمپ کی میزبانی میں د یا گیا یہ ظہرانہ اور ملاقات امریکہ اور اس کے دیرینہ حلیف کے درمیان کشیدگی کے دور کے بعد گرمجوشانہ تعلقات قائم کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے علاوہ شام میں جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ اوول آفس میں مسٹر ٹرمپ اور شہزادہ محمد کے درمیان گفتگو کے دوران امریکی نائب صدر مائیک پینس، مسٹر ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیرڈ کوشنر، چیف آف اسٹاف ریس پرائبس اور اسٹیو بینن بھی موجود تھے۔
خیال ر ہے کہ شہزادہ محمد سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں۔ ٹرمپ نے اس ضیافت کا اہتمام سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد سے ملاقات کے لیے ہی کیا تھا۔ اس ظہرانہ سے توقع ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کے بعد سعودی عرب اور اوبامہ انتظامیہ کے درمیان تعلقات میں جو کشیدگی آگئی تھی وہ دور ہوجائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump meets saudi prince as u s and kingdom seek warmer relations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply