ڈونالڈٹرمپ مئی میں دورہ یورپ کے دوران سعودی عرب کا بھی دورہ کر سکتے ہیں

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ صدر منتخب ہونے کے بعد مئی میں کیے جانے والے اپنے پہلے بیرون ملک سفر میں یورپ کے ساتھ ساتھ ایشیا کا بھی رخ کر کے سعودی عرب کا بھی سفر کر سکتے ہیں۔ سینئر انتظامی افسر نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسٹر ٹرمپ پہلے ہی 25 مئی کو ناٹو کانفرنس میں حصہ لینے کا منصوبہ بنا چکے ہیں اور وہ 26 سے 28 مئی تک ہونے والی سات ممالک کے گروپ کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے سسلی کے دورے پر جائیں گے۔
دفاعی سیکرٹری جیمز میٹس نے آج ریاض میں سینئر سعودی عرب حکام کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ مسٹر ٹرمپ شاید امریکہ کے دیرینہ حلیف سعودی عرب ،جس نے مشترکہ حریف ایران کے خلاف امریکہ کے اٹل موقف کا خیر مقدم کیا ہے،کے دورے پر آ سکتے ہیں۔سابق صدر براک اوباما نے گزشتہ برس چھ ممالک کے گلف کوآپریشن کونسل، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور عمان کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump may visit saudi arabia says us defense secretary in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply