ڈونالڈ ٹرمپ کویت میں مزیدایک ہزار فوجی تعینات کر سکتے ہیں

Trump may send 1,000 troops to Kuwait in war against ISIS
واشنگٹن: امریکہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا انتظامیہ کویت میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف لڑنے کے لئے ریزرو فورس کے طور پر ایک ہزار سے زائد فوجیوں کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے۔
امریکی اہلکار نے رائٹر سے کہا کہ اس سے امریکی کمانڈروں کو میدان جنگ میں چیلنجوں اور فوری طور پر جوابی کارروائی کرنے کے لئے کمک دستیاب رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اوباما حکومت کے اقدامات سے ایک قدم آگے بڑھ کر اٹھایا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ خطہ میں مزید فوجی تعیناتی سے کویت میں موجود فوج کو تقویت حاصل ہوگی۔تاہم اس کا علم نہیں ہو کسا ہے کہ آیا امریکی وزیر دفاع جم میٹس اس تجویز کے حق میں ہیں یا نہیں۔