ڈونالڈ ٹرمپ ہند پاک کشیدگی دور کرنے میں ثالثی کر سکتے ہیں: امریکی سفیر

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں شامل ہونے کی کوشش کرے گا اور اس کا یک جزو بنے گا۔
اس کے ساتھ ہی انہوںنے یہ بھی کہا کہ مسٹر ٹرمپ بھی اس عمل میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ماہ اپریل کے لیے امریکہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر بنائے جانے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صد فیصد درست ہے کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کو ہندستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی سے کافی تشویش ہے۔
اور وہ یہ دیکھنا چاہتا اور راستہ تلاش کرنا چاہتا ہے کہ دونوں کے درمیان کشیدگی کیسے کم کی جا سکتی ہے۔ ہیلی سے ، جو نسلاً ہندوستانی ہیں، معلوم کیا گیا تھا کہ کیا ہندوستان اور پاکستان کو امن مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے امریکہ کوئی کوشش کرے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump may mediate to de escalate pak india tension us envoy in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply