ٹرمپ نے روحانی سے ملاقات کے لیے 8درخواستیں کیں مگر صدر ایران نے ٹھکرادیں:محمود وعظی

تہران: ایران کے صدر کے چیف آف اسٹاف محمو د وعظی نے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبر میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کم و بیش8بار صدر ایران حسن روحانی سے ملاقات کرنے کی درخاست کی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روحانی کے گذشتہ دورہ نیویار ک کے دوران ٹرمپ ے ایرانی وفد سے8بار کہا کہ ان کی روحانی سے ملاقات کرادی جائے۔

اس سے قبل اکتوبر میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قسیمی نے کہا تھا کہ وہ جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے72ویں اجلاس مین شرکت کے لیے نیویارک گئے تھے تو اس وقت بھی روحانی نے ملاقات کے لیے ٹرمپ کی درخاست ٹھکرا دی تھی۔

قسیمی نے کہا کہ امریکی وفد کی جانب سے اس ملاقات کی تجویز پیش کی گئی تھی لیکن ایرانی صدرنے منظور نہیں کیا۔ گذشتہ ماہ 100سے زائد سماجی کارکنوں اور معروف شخصیات نے ایک بیان جاری کر کے کہا تھا کہ دونوں ملکوںکے درمیان تنازعات کے تصفیہ کے لیے پیشگی شرائط کے بغیر امریکہ و ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات ہونے چاہئیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump made at least 8 reuquest to meet rouhani iran claims in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply