ایران میں عنقریب حکومتی تختہ پلٹ انقلاب آنے والا ہے :ٹرمپ کے وکیل گیولیانی کا دعویٰ

نیو یارک : صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل روڈی گیولیانی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیوں سے ایران ایسے شدید معاشی بحران سے دوچار ہو گیا ہے کہ ملک میں کسی بھی وقت ایسا انقلاب آسکتا ہے جس سے موجودہ حکومت کا تختہ پلٹ جائے گا۔

ان کا یہ بیان ا یڈ منسٹریشن کے ان تبصروں کے برعکس ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی پالیسی ایران میں حکومت کی تبدیل کرنے کی نہیں ہے۔ گیولیانی نے کہا کہ وہ نہیں بتا سکتے کہ ہم حکومت ایران کا تختہ کب پلٹیں گے۔

انہوں نے یہ بات ٹائمز اسکوائر کے ایک ہوٹل میں ایران نژاد امریکی برادری کے، جو حکومت ایران کے مخالفین پر مشتمل ہے،زیر اہتمام منعقد ایک اجلاس میں کہی۔انہوں نے کہا یہ انقلاب چند روز میں، چند ماہ میں اور ایک دو سال میں آسکتا ہے ۔

لیکن آنا ضرور ہے۔ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کو امید ہے کہ اس بار پابندیاں اتنی سخت ہیںکہ ایران نہ صرف اپنا جوہری پروگرام ترک کردینے پر مجبور ہو جائے گا بلکہ مشرق وسطیٰ میں انتہاپسندانہ کارروائیاں بھی بند کر دے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump lawyer giuliani says irans govt will be overthrown in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply