ٹرمپ نے مصلوب صدام حسین کی سنگدلی کی ستائش کی

واشنگٹن: امریکہ میں صدر کے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے عراق کے سابق صدر صدام حسین کی سنگ دلی و شقی القلبی کی ستائش کی اور کہا کہ انہوں نے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والا نیک کام کیا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بات منگل کے روز شمالی کرولینا میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران صدام حسین کا ذکر کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ صدام حسین نہایت برا شخص تھا،صحیح؟ ۔۔۔ لیکن آپ کو معلوم ہے اس نے کیا نیک کام کیا ؟ اس نے دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔یہ اس نے بہترین کام کیا۔ ٹرمپ نے پہلے بھی یہ کہا تھا کہ اگر صدام حسین اور لیبیا کے کرنل معمر القذافی ڈکٹیٹرز آج بھی اقتدار میں ہوں تو دنیا 100فیصد بہتر ہوجائے گی۔امریکی حملہ سے پہلے امریکی وزارت خارجہ میں عراق دہشت گردی کی امداد کرنے والا ملک تھا۔
صدر کی دوڑ میں ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کے سینیئر پالیسی مشیر جیک سولیوان نے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے خیالات اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ کتنے خطرنال سپہ سالار ثابت ہوں گے نیز وہ جس عہدے کی دوڑ میں ہیں اس کے لیے کس قدر ناموزوں ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump lauds former iraqi president saddam husseins ruthlessness in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply