ٹرمپ نے امریکہ کو ٹی پی پی معاہدے سے علیحدہ کر لیا

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت سنبھالتے ہی اپنا پہلا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے امریکہ کو ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ (ٹی پی پی) تجارتی معاہدے پر مذاکراتی عمل سے باہر کر لیا۔ جس سے سابق صدر براک اوبامہ کی خارجہ پالیسی کو دھچکا لگا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کل اپنے اوول آفس میں اس سلسلے میں ایک حکم پر دستخط کئے۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ صدر بنے تو امریکہ کو ٹی ٹی پی سے باہر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکی ملازمین اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کے لئے نقصان دہ معاہدہ ہے۔
اس معاہدے کو اوبامہ انتظامیہ کی ایشیا پالیسی کا سب سے مضبوط قدم تصور کیا جاتا تھا۔ غور طلب ہے کہ یہ معاہدہ پانچ اکتوبر 2015 کو ہوا تھا جس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ ٹی پی پی میں شامل ممالک کو کاروبار ٹیکس میں رعایت دی جائے گی۔ اس معاہدے میں اب امریکہ کو چھوڑ کر 11 ملک بچے ہیں جن میں جاپان، ملائیشیا، ویت نام، سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، میکسیکو، چلی اور پیرو شامل ہیں۔
میٹس نے ناٹو سربراہ سے ملاقات کیواشنگٹن، 24 جنوری (رائٹر) امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے شمالی بحر اوقیانوس معاہدے کی تنظیم (ناٹو) کے جنرل سکریٹری جینس اسٹولٹین برگ کے ساتھ آج بات چیت کرکے فوجی اتحاد کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون کے ترجمان ج?ف ڈیوس نے کہا، ”دونوں لیڈران نے ہمارے مشترکہ اقدار کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے مشترکہ اقدار کی حفاظت کے لیے یورپ ہی امریکہ کا پہلا ساتھی ہوگا“۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump just pulled out of the tpp free trade deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply