ٹرمپ کے نامزد انٹلی جنس سربراہ کوٹس نے روس، چین اور شمالی کوریا کو امریکہ کے لیئے سب سے بڑا خطرہ بتایا

واشنگٹن:امریکی انٹلی جنس محکمہ کے قومی انٹلی جنس ڈائریکٹر کے طور پر نامزد سابق ممبر پارلیمنٹ ڈین کوٹس کی نظر میں روس، چین اور جنوبی کوریا ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ مسٹر ڈین نے سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے اپنے عہدے کی تصدیق سے پہلے کہا کہ عالمی امور میں روس کی سرگرمی کو میں بہت ہی شک کی نظر سے دیکھ رہا ہوں۔ ہمیں اس سلسلے میں محتاط رہنا چاہئے۔
واضح رہے کہ روس سے متعلق امریکہ کے کچھ رہنما اس بات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ کیا مسٹر ٹرمپ ماسکو کے خلاف کوئی سخت قدم اٹھا پائیں گے۔ مسٹر ٹرمپ نے صدر کے عہدے کے انتخابات کے وقت ہی روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی تعریف کی تھی اور اسی دوران روس پر یہ الزام بھی لگا تھا کہ روس نے امریکی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو الیکشن میں جیت دلانے میں مدد کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump intelligence nominee sees russia china n korea as main threats in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply