ایپل ،گوگل ،فیس بک اور مائکرو سافٹ کا مسلم تارکین وطن پر ٹرمپ کی پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع

بلامقام: کئی بڑی کمپنیوں ایپل، گوگل اور مائیکروسافٹ نے مل کر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سات مسلم ملکوں کے شہریوں کی امریکہ میں داخلہپر پابندی کے خلاف ایک درخواست دی ہے، ان کی دلیل ہے کہ اس سے امریکی کاروبار کو کافی نقصان پہنچے گا۔ امریکی اپیلی عدالت میں جن کمپنیوں نے عرضی دی ہے ان میں فیس بک، ٹوئٹر اور انٹیل بھی شامل ہیں۔
تقریبا 100 کمپنیاں ٹرمپ کی سفر کی پابندی کی مخالفت کررہی ہیں۔ ٹرمپ نے جو پابندی لگائی ہے اس کی راہ میں کئی قانونی رکاوٹیں ہیں۔ ٹرمپ نے سات مسلم ممالک کے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کا امریکہ میں داخلہ روک دیا ہے۔
مگر ایک وفاقی جج نے ان کے حکم کو فی الحال روک دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”اس حکم سے امریکی کاروبار، ایجادات اور ترقی کو کافی نقصان پہنچے گا۔“ تارکین وطن اور ان کے بچوں نے فورچون 500 کی فہرستمیں سے 200 سے زیادہ کمپنیاں قائم کی ہیں۔

Title: trump immigration ban apple google microsoft others file legal brief | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply