قطر ی حکومت پر دہشت گردوں کی مالی امداد کا الزام لگانے کے باوجود ٹرمپ امیرقطر کی میزبانی کر رہے ہیں

واشنگٹن :صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التھانی کی میزبانی کر رہے ہیں اور اس دوران وہ انہیں ظہرانہ بھی دیں گے۔ ایسا کر کے مسٹر ٹرمپ تیل و گیس کے ذخائر سے مالامال چھوٹے سے ایک اس ملک کے لیڈر کا خیر مقدم کر رہے ہیں جس پر وہ اعلیٰ سطح پر دہشت گردی پر دولت لٹانے کا الزام عائد کر چکے ہیں۔
خلیج فارس میں امریکی حلیفوں کے قطر سے تعلقات نہ صرف نہایت کشیدہ ہیں بلکہ منقطع ہیں اور دس ماہ سے جاری اس کشیدگی میں کمی وقع ہوئی ہے اور نہ ان کے تنازعات طے کرنے کی جانب کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔
امریکہ اس معاملہ میں سعودی عرب، متحدہ عرب ا،مارات اور ان دیگر پڑوسی ملکوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا جو قطر پر بنیاد پرستی اور دہشت گردی کو فروغ دینے ،خطہ میں بدامنی پھیلانے اور دہشت گرد گروپوں کی مالی اعانت کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر کے ساتھ تبادلہ خیال میں تعلقات میں استحکام بشمول سلامتی و اقتصادی مسائل خاص موضوع بحث ہوں گے۔گذشتہ ہفتہ ٹرمپ نے امیر قطر کو فون کر کے دہشت گردوں کی مالی مدد بند کرانے اور انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کی جانب قطر کی مساعی کو سراہا اور امیر قطر شیخ التھانی کی مدح سرائی کی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطہ میں ایران کے بڑھتے مطلق العنانہ اور ناعاقبت اندیشانہ رویہ پر گہری تشویش اور خلیجی بحران حل کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔
جس سے صٓف ظاہر ہوتا ہے کہ مسٹر ٹرمپ اپنے مفاد کی خاطر جہاں ایک قطر مخالف کارروائیوں میں دیگر عرب ممالک کے ساتھ ہیں وہیں وہ قطر سے بھی پینگیں بڑھانے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کر رہے۔کیونکہ ٹرمپ کوامریکہ کے لیے امریکی اسلحہ کا ایک بڑا آرڈر قطر سے لینا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump hosting emir of qatar despite saying nation funds terror in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply