براک اوبامہ سے تبادلہ خیال بہت اچھا رہا : ڈونالڈ ٹرمپ

پام بیچ، فلوریڈا : امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ سال ملک کے سبکدوش ہونے والے صدر براک اوبامہ سے ان کی اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کل یہاں پام بیچ کے تفریحی مقام پر مار اے لاگو میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا “انہوں نے (مسٹر اوبامہ ) مجھے فون کیا۔
ہمارے درمیان بہت، بہت اچھی بات چیت ہوئی . بہت سے مسائل پر یہ ایک بہت، بہت اچھی فون کال تھی، اور ہم نے بہت سے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ” انہوں نے کہا “اقتدار میں تبدیلی کے دور میں ہمارے ملازم سبکدوش ہونے والی انتظامیہ سے اچھے سے مل رہے ہیں اور میں بھی چیزوں کو بہتر طریقے سے سمجھ رہا ہوں۔”
اس سے پہلے مسٹر ٹرمپ نے مسٹر اوبامہ پر الزام لگاتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ “صدر اوبامہ کی اشتعال انگیز تقریر اور رویاوٹو کے بعد بھی میں اپنی طرف سے اچھا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن لگ نہیں رہا کہ یہ تبدیلی ٹھیک سے ہوگا۔”

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump hails discussions with president barack obama in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply