صدر امریکہ نے وزیر دفاع کو افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد طے کرنے کا اختیار دے دیا

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع جم میٹس کو افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد طے کرنے کا اختیار دے دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی فوج کے کمانڈر نے افغانستان میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سے قبل کل ایک امریکی اہلکار نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا تھا کہ افغانستان میں فی الوقت تقریبا 8400 فوجی ہیں اور ان کی تعداد میں اضافے کے سلسلے میں فوری کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔یہ فیصلہ کم و بیش اسی نوعیت کا ہے جس کا اعلان اپریل میں کیاگیا تھا جس میںعراق اور شام می فوجیوں کی تعداد کا تعین کرنے کا اختیار وزیر دفاع کو ہی دے دیا گیا تھا۔اور یہ فیصلہ اس وقت کیا فگیا جب میٹس نے کانگریس کو بتایا کہ 16سال سے جاری جنگ کے باوجود امریکی حمایت یافتہ افغان فوجیں طالبان کو شکست نہ دے سکیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump gives us military authority to set afghan troop levels in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply