ڈونالڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کو مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف ڈرون حملوں کا اختیار دے دیا

واشنگٹن:وال اسٹریت نے ایک نامعلوم ذریعہ سے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی (مرکزی خفیہ ادارے) کو یہ اختیار دے دیا کہ اسے مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف ڈرون حملے کرنے کے لیے کسی کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے اور اسے اس کا اختیارحا صل ہے س سے قبل یہ اختیار صرف پنٹاگون کو حاصل تھا۔
مسٹر ٹرمپ کا یہ قدم سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اس پالیسی سے قطعاً جدا ہے جس میں انہوں نے سی آئی اے کا نیم فوجی رول محدود کر دیا تھا۔ اوبامہ کے دور میں سی آئی اے ڈرون مشتبہ دہشت گردوں کا سراغ لگانے اور جاسوسی کرنے میں استعمال کیے جاتے تھے۔لیکن حملے نہیں کر سکتے تھے ۔حملے صرف فوج ہی کر سکتی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump gives cia power to carry out drone attacks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply