ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں اسلحہ سے لیس شخص کی موجودگی کی افواہ سے افرا تفری

رینا،نیواڈا:امریکہ کے صدارتی عہدے کےلئے ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران سکیورٹی کا خطرہ پیدا ہونے کے بعد سکیورٹی اہلکارانہیں اسٹیج سے باہر لے گئے۔ ریلی کے دوران سکیورٹی کے خطروں کے سلسلے میں صورت حال واضح نہیں ہے۔
ریلی کے دوران بھیڑ میں ایک شخص نے خطرہ ہونے کی بات کہی جس سے وہاں افراتفری مچ گئی اور اس کے بعد مسٹر ٹرمپ کے دو سکیورٹی ا ہلکار انہیں کندھے پر اٹھاکر اسٹیج کے پیچھے لے گئے۔
پولیس نے اس ضمن ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے کچھ وقت کے بعدہی مسٹر ٹرمپ پھر سے اسٹیج پر آئے اور اپنی تقریرجاری رکھی۔سیکریٹ سروسز نے اپنے بیان میں کہا،”نیواڈامیں ریپبلیکن امیدوار مسٹر ٹرمپ کی ریلی کے دوران ہتھیار ہونے کی افواہ تھی لیکن کوئی ہتھیار ملا نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump faces gunman scare at white house rally in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply