ڈونالڈ ٹرمپ کا ماہ نومبر میں جاپان ، جنوبی کوریا اور چین کا دورہ متوقع

واشنگٹن: (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل کہا کہ وہ نومبر میں جاپان، جنوبی کوریا اور چین کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایشیا پیسفک اکانامک کو آپریشن (اے پی ای سی) کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے ویت نام کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ چین کے ساتھ ملکر شمالی کوریا کے ایٹمی پروگراموں پر پابندی عائد کرنے کے سلسلے میں کوششیں کررہے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ وہ شاید نومبر میں ایشیائی ممالک کا دورہ کروں گا اورجاپان، جنوبی کوریا اور ممکنہ طور پر ویت نام کا دورہ بھی کرسکتا ہوں۔ امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے اپریل میں انڈونیشیا کے دورے کے دوران کہا تھاکہ مسٹر ٹرمپ فلپائن اور ویت نام میں منعقد ہونے والے چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump expected to visit japan in early november as part of asian trip in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply