عالمی ماحولیاتی معاہدہ میں امریکی شمولیت پر ٹرمپ کے مشیروں کا غور و خوض ،مئی میں پھر اجلاس کریں گے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر وں نے وائٹ ہاو¿س میں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کرکے پیرس عالمی ماحولیاتی معاہدے میں ا مریکہ کے بنے رہنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی انتظامیہ کے ذرائع نے اس بات کی اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں آخری فیصلہ کرنے سے قبل مسٹر ٹرمپ کے مشیر مئی میں دوبارہ اجلاس کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسٹر ٹرمپ کے مشیر مئی کے آخر میں ہونے والی جی -7 کے اجلاس سے پہلے ہی اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔ قابل غور ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے 2015 میں تقریبا 200 ممالک نے پیرس معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت گرین ہاو¿س گیسوں کے اخراج کو کم کرنے پر کام کرنے کے سلسلے میں اتفاق کیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump evaluating stance on paris agreement in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply