امریکہ نے روس کی خوشی کی خاطر اسد مخالف باغیوں کو اسلحہ پہنچانا بند کر دیا

'Trump ends CIA support for anti-Assad Syria rebels'
واشنگٹن:امریکہ نے روس کے ساتھ اپنے تعلقات سدھارنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ نے شامی صدر بشار لاسد کی حکومت سے لڑنے والی بعض باغی تنظیموں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کرنے کے خفیہ پروگرام کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات دو امریکی افسران نے بتائی ہے۔اسد کا اتحادی روس بھی یہی چاہتاہے۔ ا
یک افسر نے بتایا کہ امریکہ کے اس فیصلہ کا مقصدروس کے ساتھ تعلقات سدھارنا ہے جو چھ سالہ خانہ جنگی کے دوران ایران حامی گروپوں کے ساتھ کافی حد تک اسد کی حکومت کو بچانے میں کامیاب رہا ہے۔
سی آئی اے کا یہ پروگرام 2013 میں شروع ہوا تھا جس کے ذریعہ اس وقت کے صدر بارک اوباما اسد کا تختہ پلٹنا چاہتے تھے مگر اس میں انہیں کامیابی نہیں ملی۔ دونوں افسران پروگرام سے واقف تھے اور انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر معلومات فراہم کی ہے۔