تازہ سروے میں ہلیری کلنٹن کوٹرمپ پر پھر سبقت حاصل

اورلینڈو:امریکہ کے صدارتی انتخابات کواب محض چھ دن باقی رہ گئے ہیں اور اس درمیان رائٹر/ اپساس کے تازہ سروے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پر پھر برتری حاصل کر لی ہے۔
محترمہ کلنٹن اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان ایک دوسرے کے کردار پر تہمت لگانے کا سلسلہ جاری رہنے کے درمیان رائٹر / اپساس کے تازہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ ہلیری نے ایک بار پھر سبقت حاصل کرلی ہے اور وہ گزشتہ ہفتے کے پوائنٹس پر پہنچ رہی ہیں۔ متعددقومی سروے میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ ہفتے ذاتی ای میل کا تنازعہ آنے کے بعد جمعہ سے دونوں امیدواروں کے درمیان برتری کا فرق کم ہو رہا تھا اور مسٹر ٹرمپ آگے نکل رہے تھے لیکن اب پھر سے پانسہ پلٹ گیا ہے۔
محترمہ کلنٹن چھ پوائنٹس سے آگے نکل گئی ہیں اور وہ سبقت کے اپنے گزشتہ ہفتے کے سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے اور اسے لے کر مالیاتی مارکیٹ میں اتھل پتھل کی صورت حال ہے لیکن سرمایہ کاروں کو اب بھی امید ہے کہ مسٹر ٹرمپ 08 نومبر کو ہونے والا الیکشن جیت سکتے ہیں۔ اورلینڈو میں اپنی مہم کے دوران مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ محترمہ کلنٹن ملک کی قیادت کرنے کے قابل نہیں ہیں اور وہ خود الیکشن جیت رہے ہیں۔
وہ ناقابل یقین بن چکی ہیں، وہ کیا کہہ رہی ہیں، کیا کر رہی ہیں اس پر کوئی یقین نہیں کرے گا۔ اس کے برعکس محترمہ کلنٹن نے لاس ویگاس میں اپنے حامیوں سے کہا کہ ٹرمپ ایک امریکی کو دوسرے کے خلاف کھڑا کرکے ملک کے شہریوں میں اختلاف پیدا کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے مسلمانوں اور میکسیکو کے لوگوں کے بارے میں ان کے تبصرے کی مثال دی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کے پاس کوئی صاف پالیسی نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump down just 273 265 in rcps electoral college in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply