صدر امریکہ ڈونالڈٹرمپ نے ہندستانی انجینئر کے قتل کی مذمت کی

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کنساس میں ہندستانی انجینئر سرانیواس کو چی بھوتلے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا امریکہ اس طرح کے واقعہ کی مخالفت کرنے کے لئے ایک ساتھ کھڑا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کل امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سرانیواس کو چی بھوتلے کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا، ’ہم نے ایک ملک کے طور پر اس طرح کی نفرت کے واقعہ کی مذمت کرنے کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔‘ واضح رہے کہ امریکہ کے کنساس میں گزشتہ بدھ کو ایک ہندستانی انجینئر اور اس کے اتحادی آلوک مداسانی پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں شری نواس کی موت ہو گئی اور اور آلوک زخمی ہو گیا تھا۔
یہ دونوں ایک امریکی کمپنی گارمن میں کام کرتے تھے۔ اس فائرنگ میں ایک دوسرے شخص ایان گرلو بھی زخمی ہو گیا تھا۔ واشنگٹن میں ہندستانی سفارت خانے نے اس واقعہ کے سلسلے میں امریکی حکومت کے سامنے تشویش ظاہر کی ہے اور اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کرانے کی اپیل کی ہے۔ شری نواس کوچی بھوتلے اور ان کے معاون آلوک مداسانی پر گولی چلانے والے شخص نے چلا کر کہا تھا، ’میرے ملک سے نکل جاؤ۔‘ واقعہ کے پانچ گھنٹوں کے بعد فائرنگ کرنے والے ملزم ایڈم پرنٹن کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump denounces kansas shooting in first address to joint session in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply