ڈونالڈ ٹرمپ نے بیٹے کی روسی وکیل سے ملاقات کا دفاع کیا

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے بیٹے ٹرمپ جونیئر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی روسی وکیل سے ملاقات کےمعاملے سے وہ بے خبر تھے لیکن اگر ایسا ہوا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا،”میرا خیال ہے کہ جون 2016کی میٹنگ میں کئی لوگ شامل رہے ہوں گے۔“
انہوں نے کہا کہ اگر ان کے بیٹے نے روس کی وکیل نتالیا ویسلنی تسکایا کے ساتھ ملاقات کی تھی تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ نیو یارک ٹائمس نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ جونئر نے اپنے والد کی حریف ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کےلئے9 جون 2016کو نیویارک کے ٹرمپ ٹاور میں روس کی ایک وکیل نتالیا ویسلنی تسکایا سے ملاقات کی تھی ۔
اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ جونئر نے روس کی جس وکیل سے ملاقات کی،اس کا کریملن کے ساتھ رابطہ تھا۔یہ وکیل ٹرمپ جونئر کو کچھ ایسی معلومات دینے والی تھی،جس سے انتخابات میں محترمہ ہلیری کو نقصان پہنچ سکتاتھا اور ان کی شبیہ خراب ہوسکتی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump defends son as scandal widens over russian meeting in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply