اٹارنی جنرل سیشنز دیانتدار شخص ہیں اور انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہاکہ اٹارنی جنرل جیف سیشنس کو روسی حکام کے ساتھ اپنے روابط کے بارے میں بھی درست اطلاع دینی چاہئے۔ حالانکہ ساتھ ہی انہوں نے اس معاملے کو سیاسی وجوہ سے طول دینے کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کو قصوروار قرار دیا۔ مسٹر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا، ’جیف سیشنس ایک ایماندار شخص ہیں۔ انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کہا ہے۔
انہیں اس سلسلے میں اپنی بات بہتر طریقے سے رکھنی چاہئے تھی لیکن یہ دانستہ طور پر نہیں کیا گیا ہے۔ ڈیموکریٹ اس معاملے کے بلاوجہ طول دے رہے ہیں۔ یہ پوری طرح ایک شخص کو نشانہ بنانے جیسا ہے۔‘

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump defends honest man jeff sessions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply