اب شمالی کوریا کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے: ٹرمپ

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کو شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ مسٹر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے 15 سفیروں کے ساتھ کل یہاں ایک میٹنگ میں کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے چھٹے نیوکلیائی بم کا تجربہ کئے جانے کے اندیشہ کے دوران سیکورٹی کونسل کو پیونگ یونگ کے خلاف نئی پابندی لگانے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا مسلسل نیوکلیائی اور بیلسٹک میزائل پروگرام چلا رہا ہے۔ ایسی صورت میں ضروری ہے کہ اس کے خلاف مزید سخت پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ دنیا کیلئے حقیقی خطرہ ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا ’شمالی کوریا دنیا کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے اور ہمیں اس مسئلہ کا حل کرنا ہوگا۔ لوگ طویل عرصہ سے اس کی خرافات برداشت کر رہے ہیں اور اب اس سے نمٹنے کا وقت آگیا ہے۔اس حوالے سے پوری یو ایس سینیٹ کو وائٹ ہاو¿س میں طلب کر لیا جہاں ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے سینیئر افسروں نے حالات سے مطع کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump declares now is the time act in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply