انتہاپسندوں کو سہارا دے کرایران مشرق وسطیٰ میں عدام استحکام پید کر رہا ہے: ٹرمپ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایران کے صدر حسن روحانی اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے پر نہ صرف خوب کیچڑ اچھالی بلکہ ای دوسرے کے خلاف توہین آمیز الفاظ بھی استعمال کیے۔

اپنی تقریر میں ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں لگانے کے عزم کا اظہار کیا تو دوسری جانب روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب کو دماغی طور پر کمزور اور سرپھرا بتایا۔ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے اپنے سالانہ خطاب میں ایران کی بدعنوان تانا شاہی کو لتاڑا اور شمالی کوریا کی تعریف کی۔

انہوں نے اس کے ساتھ ہی ایک نہایت سخت پیغام دیا کہ وہ امریکی مفادات کے تحفط کی خاطر عالمگیریت تک کو تج دیں گے۔لیکن مجموعی اعتبار سے دیھا جاے تو ان کی35منٹ کی تقریر کے دوران ایران ہی ہدف بنا رہا۔

اس پر ٹرمپ نے الازم لگایا کہ اسےجوہری اسلحہ کی ہوس ہے اور شام ، لبنان اور یمن میں انتہاپسند گروپوں کی حمایت کر کے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی لیڈران افراتفری ، ہلاکتیں اور تباہی برپا کرنے میں مصروف ہیں۔وہ اپنے پڑوسیوں یا سرحدوں یا خود مختار ریاستوں کے حقوق کا ذرا احترام نہیں کرتے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump criticizes iran as corrupt dictatorship in u n speech in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment