ٹرمپ نے برلن میں کرسمس بازار پر دہشت گردنہ حملہ کی مذمت کی

پامبیچ (فلوریڈا): امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے برلن میں کرسمس بازارپر پیر کے روز کیے گئے حملے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ پیر کو برلن میں ایک ٹرک سے کئے گئے اس حملے میں 12 افراد کی موت اور 48 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اب تک حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ جرمنی کے اس حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائی قابل مذمت ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ جرمنی کے حملے اور روسی سفیر کے ترکی میں قتل کے بعد انہوں نے صدر براک اوباما سے اب تک بات چیت نہیں کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump condemns berlin attack says things only getting worse in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply