وائٹ ہاوس کے افسران کی کلنٹن اور ٹرمپ کے نمائندوں سے ملاقات

واشنگٹن: وائٹ ہاوس کے سرکردہ افسران نے آج صدارتی عہدے کے لئے ڈیموکریٹک اور ریپلکن پارٹی کے امیدواروں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
وائٹ ہاوس کی ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ میٹنگ میں 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی عہدے کے انتخاب میں فاتح امیدوار کو اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کی صدارت صدر براک اوباما کے عملہ کے سربراہ ڈینس میک ڈونو نے کی۔ میٹنگ میں ڈیموکریٹک امیدوار مسز کلنٹن کے نمائندے و سابق وزیر داخلہ کین سلازر اور ریپلکن امیدوار مسٹر ٹرمپ کے نمائندے و نیو جرسی کے گورنرکرس کرسٹی نے حصہ لیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump clinton representatives attend white house briefing on transition in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply