البامہ کے ووٹروں نے سینیٹ کے لیے ٹرمپ کے پسندیدہ امیدوار کو مسترد کر دیا

واشنگٹن: (رائٹر) امریکہ میں الباما کے ووٹرز نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو جھٹکا دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس روئے مورے کو سینیٹ سیٹ کے لئے ری پبلکن پارٹی کا امیدوار چن لیا ہے۔ مسٹر مورے اس سیٹ کے لیے اپنے حریف لوتھر اسٹرینج کو شکست دے کر ریپبلکن پارٹی کے امیدوار بنے ہیں۔ یہ سیٹ جیف سیشنس کے استعفیٰ دینے کے بعد سے خالی ہے۔
سیشنس فروری میں اٹارنی جنرل بن گئے تھے۔ 70 سالہ مسٹر مورے کو اب اگلا مقابلہ دسمبر میں سابق اٹارنی جنرل اور ڈیموکریٹک امیدوار ڈوگ جونز سے ہوگا۔مسٹر مورے کی فتح اس لئے بھی زیادہ اہم ہے کیونکہ لوتھر اسٹرینج کی انتخابی مہم صدر ٹرمپ نے چلائی تھی لیکن اس کے باوجود اسٹرنج کو شکست کا منھ دیکھنا پڑا۔ دریں اثنا مسٹر ٹرمپ نے مورے کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ دسمبر میں ڈیموکریٹک امیدوار جونز کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump candidate loses republican senate primary in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply