ٹرمپ نے اقوام متحدہ کو لوگوں کی وقت گذاری کے کلب سے تعبیر کیا

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور ہونے کو ’المناک‘ کہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا ”اقوام متحدہ کے پاس کافی صلاحیت ہے لیکن اب یہ ایک کلب کی طرح ہے جہاں لوگ ملتے ہیں، بات کرتے ہیں اور اچھا وقت گزارتے ہیں۔ یہ کافی افسوسناک ہے۔“
قابل ذکر ہے کہ مغربی ساحل پر اسرائیلی بستیوں کو بسائے جانے کے خلاف لائی گئی تجویز کے معاملے میں اسرائیل نے مسٹر ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کریں۔ امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر براک اوباما کے ایڈمنسٹریشن نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف قرارداد پر اپنے ویٹو حق کا استعمال نہ کرکے ووٹنگ سے غیر حاضر رہنے کا فیصلہ کیا تھا جس سے اس قرار داد کی منظوری کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump calls un a club for people to have good time in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply