ڈونالڈ ٹرمپ نے مودی کو فون پریوم آزادی کی مبارکباد دی

نئی دہلی: امریکہ نے ہندوستان کو اس کی 71 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسلسل خوشحالی کی طرف لے جانے کی اس کی کوششوں اور آزادی کو برقرار برقرار رکھنے کے عزم میں تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی جانب سے جاری تہنیتی پیغام میں کہا، “وزیر اعظم مودی کا امریکہ ہند تعلقات کو مضبوط کرنے کا خواہشمندانہ نقطہ نظر دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو بڑھانے میں خاصی اہمیت رکھتا ہے اور اس دوستی کو آنے والے سالوں تک جاری رکھنے کی ہماری کوشش ہے۔
” انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک ہندوستان کے لوگوں کی پوری دنیا کی آزادی اور خوشحالی کی خواہش کے ساتھ کھڑا ہے۔ غور طلب ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل شام مسٹر مودی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرکے ہندستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی تھی۔ دریں اثنا، بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں سے بھی یوم آزادی تقریب منانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump calls pm narendra modi to wish india on independence day in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply