ٹرمپ نے مودی کو فون کرکے انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کرکے انہیں حالیہ اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت پر مبارک باد دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری سین اسپائسر نے صحافیوں کو بتایا کہ مسٹر ٹرمپ نے مسٹر مودی کو اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کی جیت پر انہیں مبارک باد دی ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اتر پردیش، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور سمیت چار ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت بنی تھی جبکہ پنجاب میں کانگریس نے حکومت سازی کی۔ نوٹ کی منسوخی کے فیصلے کے بعد پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو مودی کی مقبولیت پر ریفرنڈم کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump calls pm modi to congratulate him on bjps success in state polls in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply