یہ خونریزی اب بند ہوجانی چاہیے:ڈونالڈ ٹرمپ

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لندن میں ہونے والے حملے کے بعد دہشت گردی کے قلع قمع کے لیے برطانیہ کو ہر ممکن مدد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہون نے مزید کہاکہ اس دہشت گردانہ حملہ کے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے جس حد تک اس کے بس میں ہو سکے گا امریکہ برطانیہ کا ساتھ دے گا۔مسٹر ٹرمپ نے یہاں کل فورڈ تھیٹر میں ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اس خونریزی کا اب لازمی طور پر خاتمہ ہو جانا چاہئے اور اس خونریزی کا اختتام ہو گا”۔
قابل غور ہے کہ حملہ آوروں نے ہفتہ کی رات لندن برج پر پیدل چلنے والے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی اور پاس میں ہی برو مارکیٹ میں لوگوں پر خنجروں سے حملے کیے ہیں جس میں سات لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 48 لوگوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا۔ حملے کی پہلی اطلاع ملنے کے آٹھ منٹ بعد ہی پولیس نے تصادم میں تینوں حملہ آوروں کو مار گرایا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump calls london attacks evil slaughter says bloodshed must end in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply