تارکین وطن کی مکمل جانچ پڑتال کے لیے تفتیشی عمل سخت کروں گا: ٹرمپ

واشنگٹن:مریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کل کہا کہ ملک کے صدر منتخب ہونے پر وہ تارکین وطن کی ہر لحاظ سے جانچ پڑتال کے حوالے سے تحقیقات کے عمل کو انتہائی سخت کر دیں گے۔ مسٹر ٹرمپ نے اوہائیو میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”میں نے اسلامی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے اپنی منصوبہ بندی سامنے رکھی ہے جس کے تحت امریکہ آنے والوں کے لئے اسکریننگ کا عمل انتہائی سخت کیا جائے گا“۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ آنے کے لئے درخواست دینے والوں کی اسکریننگ کے عمل کے تحت پتہ لگایا جائے گا کہ وہ اعتدال پسند ہیں یا نہیں اور دوسرے مذاہب کے تئیں کہیں وہ سخت گیر خیالات کے حامل تونہیں ہیں۔ مسٹر ٹرمپ کے مطابق کچھ ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا نہیں ملے گا۔ تاہم وہ کون سے ملک ہوں گے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی ایسے ملک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں جو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کا خاتمہ کرنے میں امریکہ کی مدد کرے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump calls for extreme ideological screening test for immigrants in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply