تعلقات سدھارنے کے لیے ٹرمپ کا چینی صدر کو مکتوب

واشنگٹن: چین کےساتھ امریکہ کے تعلقات قائم کرنے میں پہل کرتے ہوئے نئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو ایک پیغام خیر سگالی ارسال کیا ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری تعلقات استوار کرنے پر زور دیاگیا ہے۔
وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ٹرمپ نے چین کو ایک خط لکھا ہے جس میں باہمی تعاون سے اسے تعمیری تعلقات قائم کرنے کی بات کہی گئی یے جو دونوں کے مفاد میں ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ اس مراسلے میں مسٹر ٹرمپ نے صدارتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے لئے مسٹر جن پنگ کا شکریہ ادا کیا اور چین کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ حالانکہ معلوم ہوا ہے کہ جب سے ٹرمپ نے عہدہ صدارت سنبھالا ہے ان دونوں رہنماؤں کے درمیان براہ راست بات نہیں ہوئی ہے۔

Title: trump breaks ice with chinas xi in letter seeking constructive ties | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply