پاکستان ہم سے امداد بھی لیتا ہے اور امریکہ کے دشمن دہشت گردوں کو پناہ بھی دیتا ہے: صدر امریکہ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان کو کھری کھوٹی سناتے ہوئے کہا کہ وہ ہم سے اربوں ڈالر کی امداد و قرض بھی لیتا ہے اور امریکہ کے ہی خلاف سرگرم دہشت گردںکو محفوظ پناہ گاہیں بھی فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے اس روشنی میں افغانستان میں امریکہ کی طویل جنگ ختم کرنے کے اپنے وعدے سے پھرتے ہوئے افغانستان میں مزید ہزاروں فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا۔کمانڈر انچیف کے طور پر اپنے پہلے باقاعدہ خطاب میں ٹرمپ نے اپنے اس سابقہ بیان کو خارج کر دیا جس میں انہوں نے 16سالہ جنگ کو وقت اورپیسے کا زیاں قرار دیا تھا۔اور کہا کہ اوول آفس کی ڈیسک کے دریچوں سے مختلف تصویر دکھائی دیتی ہے۔
ٹرمپ نے اعتراف کیا تھاکہ وہ ایسی جنگ سے عاجز ہیں جس میں ہزاروں امریکی فوجی ہلاک اور امریکی ٹیکس دہندگان اربوں ڈالر ٹیکس ادا کر چکے ہیں۔ انہوںنے کہا تھا کہ وہ افغانستان سے امریکی فوج بلانا چاہتے ہیں۔ لیکن بعدازاں کئی مہینوں کے تبادلہ خیال کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ افغانستان سے تیزی کے ساتھ فوجی انخلا مناسب نہیں ہے کیونکہ اس سے دہشت گردوں کو ایک بار پھر وہاں جمع ہوجانے کا موقع مل جائے گا۔انہوں نے اس خطاب میں یہ بھی کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے معاملہ پر امریکہ مزید خاموش نہیں رہ سکتا۔
انہوں نے یہ انتباہ بھی دیا کہ پاکستان کو امریکہ کی امداد میںتخفیف کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو کھربوں ڈالر دے رہا ہے اور دوسری طرف وہی پاکستان انہی دہشت گردوںکی، جن کے خلاف امریکہ جنگ لڑ رہا ہے،نشو و نما بھی کر رہاہے۔ پاکستان کو اپنی اس راہ کو ترک کرنا پڑے گا اور فوری طور پر ترک کرنا ہوگا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump backs off afghan withdrawal lambasts pakistan over terrorist safe havens in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply