ٹرمپ نے ترکی کے صدر اردوغان کو امریکی حمایت کا بھروسہ دلایا

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی کو اپنا اسٹریٹجک پارٹنر اور نیٹو اتحادی قرار دیتے ہوئے مکمل حمایت فراہم کرنے کا اعادہ کیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی کے صدر طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں اردوغان کومکمل امریکی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
وائٹ ہاو¿س کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر ہونیوالی گفتگو میں مسٹر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے مشترکہ عزم کو بھی دہرایا۔ مسٹر ٹرمپ نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش)کے خلاف جنگ میں ترکی کے تعاون کی تعریف بھی کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump assure erdogan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply