صدر امریکہ نے افغانستان میں مزید امریکی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کو بھیجنے کے منصوبہ کو کل رات منظوری دیتے ہوئے کہاکہ یہ امریکہ کی پالیسی تبدیلی کا حصہ ہے اور وہاں ہمارا مقصد طالبان کو شکست دینا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے واشنگٹن کے نزدیک ایک فوجی ٹھکانہ پر اپنے خطاب میں کہاکہ نئی پالیسی کا مقصد افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے روکنا ہے تاکہ وہاں چھپے ہوئے دہشت گرد امریکہ کو نشانہ بنانے کی بات خواب میں بھی نہ سوچ سکیں۔
خیال رہے کہ مسٹر ٹرمپ ہمیشہ اپنے سے قبل امریکی صدور کی افغانستان کے بارے میں پالیسیوں کے زبردست تنقید کرتے رہے ہیں لیکن اب یہ چیلنج ان کے سامنے ہے کہ کس طرح طالبان کو ختم کیا جائے کیونکہ افغانستان میں ہمیشہ ہی حکومت کی کمزوریوں کا طالبان نے فائدہ اٹھایا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ ابھی افغانستان میں مزید کتنے فوجیوں کو تعینات کیاجائے گا اور انکی تعیناتی کی مدت کیا ہوگی لیکن سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر دفاع جم میٹس کے اس منصوبہ کو منظوری دی ہے جس میں افغانستان فاضل چار ہزار فوجیوں کو بھیجنے کی بات کہی گئی ہے اور انہیں ملاکر وہاں امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12400ہوجائے گی ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump approves sending 4k more troops to afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply