ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک سینیئر سنیٹر کو اپنا قومی سلامتی مشیر مقرر کر دیا

واشنگٹن :صدارت کے عہدہ کے لیے ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک اعلیٰ امریکی سنیٹر کو اپنی قومی سلامتی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
اپنے ایک بیان مین ٹرمپ نے کہا کہ سنیٹر جیف سیشن ، جو انہیں تجارت اور امیگریشن جیسے معاملات پر مشورہ دیتے رہے ہیں، ان کی قومی سلامتی مشاورتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ جیف کا ان کی مشاورتی کمیٹی کا رکن بنایا جانا ایک بڑا اعزاز ہے ۔ میں ان کی بے انتہا عزت کرتا ہوں۔ اور میں امریکیوں کے لیے نہایت اہم معاملات پر ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔
سیشنز تقریباً20سال تک مسلح سروس کمیٹی کے رکن رہے اور اسٹریٹجک فورسز کمیتی کے چیرمین رہے،ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان ریپبلکن پارٹی کے اعلیٰ قومی سلامتی ماہرین کا زبردست ہدف تنقید بننے کے، جس میں انہوں نے ان کے صدارتی انتخابی دنگل میں کودنے کی مخالفت کی تھی، کئی گھنٹے بعد کیا گیا ہے۔
اور کہا تھا کہ چونکہ پوری دنیا میں امریکی ثر و رسوخ اور طاقت کے حوالے سے ان کا نظریہ متزلزل اور عدم یکسانیت کاہے۔اس لیے ان کا صدراتی دوڑ میںنہیں رہنا چاہیے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump appoints top senator as his national security adviser in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply