ڈونالڈ ٹرمپ نے نوئل فرانسسکو کو سالیسٹر جنرل نامزد کرنے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نگراں سالیسٹر جنرل نوئل کا فرانسسکو کو ملک کے اعلیٰ ترین وکیل سالیسٹر کے عہدہ پر مستقل تقرر کے لیے اپنا امیدوار نامزدکر رہے ہیں۔یاد رہے کہ فرانسسکو اس عہدے پر قائم مقام اٹارنی جنرل کے طور پر کام کررہے تھے۔
وہ سپریم کورٹ میں تین مشہور مقدمات کی پیروی کرچکے ہیں۔ وہ 2001 سے 2003 کے درمیان وائٹ ہاؤس کے وکیل رہ چکے ہیں۔ وہ 2003 سے 2005 کے درمیان محکمہ انصاف کے دفتر میں بھی کام کرچکے ہیں۔
فرانسسکو نے صدر کےسفری پابندی فرمان میں ترمیم پر بھی کام کیا ہے۔وہ کچھ عرصہ پہلے تک ایک لاءکمپنی جونز ڈے کے لیے بھی کام کرتے رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump appoints noel francisco as solicitor general in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply