ونالڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران اپنے منفی تبصروں پر شرمندہ، معافی مانگی

واشنگٹن:ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے اپنے منفی تبصروں کے لئے، جن سے لوگوں کو ذاتی چوٹ پہنچی ہے، معافی مانگی ہے۔ انہوں نے یہ قدم رائے شماری میں اپنی گرتی مقبولیت وحمایت کو ذہن میں رکھ کر اٹھایا ہے۔
انہوں نے اپنی4انتخابی مہم ٹیموں میں بھی ردوبدل کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے شمالی کیرو ہلز کے چیری اوٹے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقتاً فوقتاً وہ اپنی تقریروں میں صحیح الفاظ کا انتخاب نہیں کرسکے اور ان کی زبان سے قابل اعتراض الفاظ نکل پرے جس کے باعث لوگوں کو ٹھیس پہنچی لیکن اب مجھے اس کا افسوس ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ اپنی تقریروں کے کن قابل اعتراض الفاظ کا حوالہ دے رہے ہیں لیکن مسلمانوں، خواتین تارکین وطن کے بارے میں ان کے مشاہدے پر کافی ناراضگی کا اظہار کیا گیا اور ریپبلکن پارٹی کے ارکان نے بھی اس کے لئے ان پر تنقید کی۔
انہوں نے تارکین وطن کے بارے میں کہہ دیا کہ میکسیکو کے کچھ تارکین وطن مجرم اور شرپسند ہیں۔ مسلمانوں کے بارے میں ان کے تبصرے پر ان کا اور عراق میں مارے گئے ایک مسلم امریکی فوجی کے والد سے تنازعہ ہو گیا تھا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ڈونالڈ ٹرمپ کی معافی کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے اپنے انتخابی مہم کا آغاز لوگوں کی توہین کرنے کے ساتھ کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump apologizes for words on campaign trail says i will never lie to you in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply