ٹرمپ اور پوتن نے جی 20-اجلاس کے دوران دو بار خفیہ ملاقاتیں کیں: وائٹ ہاؤس کا انکشاف

واشنگٹن:وائٹ ہاؤس کے افسران کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن نے اس ماہ کے اوائل میں جرمن شہر ہمبرگ میںجی 20- اجلاس کے دوران فرصت کے لمحات میں ایک ہی دن میں دو سری بار خفیہ ملاقات کی۔ اس ملاقات کا پہلے سے کوئی پروگرام طے نہیں تھا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ باضابطہ ملاقات کے بعد دو مرتبہ خفیہ ملاقات کی گئی۔
ترجمان نے اس ملاقات کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔ ا ور کہا ہے کہ یہ مختصر ملاقاتیں تھیں، جن میں تفصیلی بات چیت نہیں ہوسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری ملاقات ہیمبرگ کے اجلاس میں کھانے کے دوران ہوئی۔ لیکن اس سے قبل جو دو گھنٹے کی ملاقات رہی اس کے حوالے سے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ یہ غیرمعمولی اہم ملاقات تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر امریکی صدر اپنے مترجم کے ہمراہ اکیلے تھے اور ایک گھنٹہ تک وہ اپنے روسی ہم منصب سے بات چیت کرتے رہے۔یاد رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران روس پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ روس امریکی انتخابات میں مبینہ طور پر دخل اندازی کر رہا ہے۔ اس الزام کو روسی حکام نے مسترد کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump and putin met for second time at g 20 white house says in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply