شام میں خانہ جنگی کے خاتمہ کے لیے ٹرمپ اور پوتین میں سنجیدہ تبادلہ خیال

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی خانہ جنگی کے سفارتی حل بشمول محفوظ مقامات کے قیام کے حوالے سے روسی صدر ولادمیر پوتینس ٹیلی فونی گفتگو کی ۔ جس میں دونوں صدر نے شام کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا کے مسئلہ کا خاص طور پر ذکر کیا۔ کریملن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پیوٹن سے خاص طور پر شمالی کوریا کے معاملے پر بات چیت کی اور اس فون کال کے بعد انہوں نے اپنے قومی سلامتی مشیرسے ملاقات بھی طے کی ہے۔ ان دونوں رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ شام کے حالات بد تر ہو چکے ہیں اور تمام فریق اس خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لیے جو کر سکتے ہیں کریں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔ اور روس شمالی کوریا کا حلیف ہے۔ گزشتہ دنوں روس نے امریکہ کو دھمکی دی تھی کہ شمالی کوریا کے خلاف طاقت کے استعمال کو وہ برداشت نہیں کرے گا۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور امریکی میزائل سسٹم نصب کرنے کی وجہ سے خطے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ اسی بات کو بہانہ بنا کر امریکہ نے اپنے کارل ونسن نامی جنگی بحری جہاز کو شمالی کوریا کی طرف روانہ کیا تھا۔ واضح رہے کہشام میں ایک شامی حکومت کے فوجی اڈے پر امریکی میزائل حملے پردونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے بعد روس و امریکہ کے رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ٹیلی فونی گفگو ہے جسے عام کیا گیا ہے۔

Title: trump and putin had good talk about ending syria war white house says | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,

Leave a Reply