ٹرمپ اور نریندر مودی نے افغانستان کی سلامتی کے لیے عزم کا اعادہ کیا

کابل: یہاں موصول اطلاع کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے افغانستان کی سلامتی کے لیے امریکہ و ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں بتایا گیا ہےکہ دونوں لیڈروں نے ایک ٹیلی فونی گفتگو میں افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ طالبان حکومت کی معزولی کے بعد سے مختلف بنیادی ڈھانچہ پراجکٹوں کی نو تعمیر میں خرچ کی گئی رقم میں 2بلین ڈالر سے زائد رقم کا تعاون دینے والا ہندوستان سب سے زیادہ مالی مدد کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔
ہندوستان نے افغانستان میں ازسرنو تعمیر کیے جانے والے بنیادی ڈھانچوں میںمالی تعاون دیتے ہوئے دسمبر میں ایک بلین ڈالر کا نیا مالی پیکج بھی دینے کا اعلان کیا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہندوستان افغانستان کے معتبر شراکت داروںمیںسے ایک ہے۔اور وہ نئی امریکی حکمت عملی پر عمل آوری اور افغانستان میں تعمیر نو کی کوششوں میں دن رات لگا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump and modi reaffirm commitment to afghanistans security in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply