ہلیری کلنٹن کے جارحانہ موقف سے ڈونالڈ ٹرمپ دباؤمیں

نیویارک:(رائٹر)امریکہ کے صدارتی عہدے کےلئے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کے ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پر نسل پرستی، جنسی امتیاز اور ٹیکس کے سلسلے میں ٹال مٹول کا رویہ اختیار کرنےسے متعلق الزامات کے زبردست وار سے مسٹر ٹرمپ دفاعی انداز اختیار کرتے نظر آ رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہیں محترمہ کلنٹن اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان قومی سطح پر پہلی بار شروع ہوئی بحث میں ڈیموکریٹک امیدوار نے مذکورہ الزام لگائے تھے، جس کے بعد مسٹر ٹرمپ دباؤ میں نظر آرہے تھے۔ تاہم مسٹر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ محترمہ کلنٹن کے تئیں اپنارویہ سخت رکھیں گے اوراگلی بار وہ ان کے شوہر اور سابقہ صدر بل کلنٹن کی بے وفائی سے متعلق حقائق سامنے لائیں گے۔
نیلسن ڈاٹا کے مطابق ٹیلی ویڑن پر محترمہ کلنٹن اورمسٹر ٹرمپ کے درمیان بحث کو تقریبا آٹھ کروڑ 40لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے۔ان دونوں کے درمیان اب اگلی بحث نو اکتوبر کو سینٹ لوئس اور 19اکتوبر کو لاس ویگاس میں تیسری بحث ہوگی۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات ا?ٹھ نومبر کو ہوں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump and clinton debate for the first time in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply