شمالی کوریا کے میزائل حملے کا جواب دینے کے لیے تمام متبادل کھلے ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن/سیول:امریکی صدر ڈونالڈ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربہ کے بعد منگل کے روز وارننگ دی کہ میزائل حملے کا جواب دینے کیلئے ان کے سامنے تمام متبادل کھلے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا سے داغا گیا میزائل جاپان کے اوپر سے گزرتے ہوئے شمالی بحرالکاہل میں جا کر گرا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا کو شمالی کوریا کی جانب سے تازہ ترین پیغام زور سے اور واضح طور پر مل گیا ہے۔ اس حکمراں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اپنے ہمسایوں اور اقوام متحدہ کے تمام اراکین کے لئے خطرہ ہے۔ لیکن شمالی کوریا کی اس کارروائی کا جواب دینے کیلئے ہمارے سامنے تمام متبادل کھلے ہیں۔ وائٹ ہاو¿س نے کہاکہ صدر ٹرمپ نے اس سے قبل اس مسئلے پر جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے سے فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈر اس بات پر متفق ہوئے کہ شمالی کوریا ایک سنگین خطرہ ہے اور امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا اور دنیا کے تمام ممالک کیلئے راست خطرہ بڑھ رہا ہے۔ جوہری اسلحہ سے لیس شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغے جانے پر جاپان حکومت نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم شنزو آبے نے اس پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے شمالی کوریا کی اس کارروائی کو غیرمتوقع، سنگین اور زبردست خطرہ قرر دیا۔ جاپانی وزیراعظم نے مزید کہا کہ میزائل تجربہ شرمناک اور غیر معمولی اقدام ہے اور یہ ایک سنجیدہ اور سنگین خطرہ ہے جس جو خطے کے امن اور سلامتی کو خراب کر رہا ہے۔ جاپان اور امریکہ نے شمالی کوریا کو جواب دینے کے لیے فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump all options are on the table for north korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply