ڈونالڈ ٹرمپ مئی میں یورپ میں ناٹو رہنماؤں سے ملاقات کرنے پر راضی

ویسٹ پام بیچ:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس سال مئی میں یورپ میں ہونے والے ناٹو کے اجلاس میں اتحادی رہنماؤں سے ملاقات کرنے پر رضامند ہو گئے۔ وائٹ ہاؤس نے آج بتایا کہ مسٹر ٹرمپ اس عہد کے ساتھ منتخب ہوئے تھے کہ امریکہ کے مالی بوجھ کو ہلکا کرنے کے لیے وہ ناٹو اراکین کو فنڈ بڑھانے پر مجبور کریں گے۔
جس سے ان کی پارٹی کے ساتھی ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس دونوں نے ہی مخالفت کی تھی۔ اور یورپی اتحادیوں میں یہ خوف جاگزیں ہوگیا تھا کہ اس سے روس کے صدر ولادمیر پوتین فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ اور ناٹو سکریٹری جینس اسٹول ٹینبرگ نے اس پر تبادلہ خیال کیا کہ ناٹو اتحادیوں کو انکے دفاعی اخراجات پورے کرنے کے لیے کس طرح ترغیب دی جائے۔
مسٹر ٹرمپ اور اسٹول ٹینبرگ یوکرین سرحد پر کشیدگی کا پر امن حل تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سرحد پر امن قائم کرنے کے لئے یوکرین، روس کے علاوہ دیگر تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump agrees to meet nato leaders in europe in may in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply