ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی ،سپاہ قدس، حماس اور فسلطین اسلامی جہاد سمیت11تنظیمیں د ہشت گردفہرست میں شامل

واشنگٹن: 9/11کی برسی کے موقع پر صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی دہشت گردوں اور ان کی مالی معاونت اور حمایت کرنے والوں سے نمٹنے اور ان کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک فرمان جاری کر کے ایڈمنسٹریشن کو مزید اختیارات تفویض کر دیے۔ایڈمنسٹریشن نے جن 11افراد کی فہرست تیار کر کے انہیں دہشت گرد قرار دیا ہے ان میںجون2018میں پاکستان کی سرحد سے متصل افغان صوبہ کونار میں امریکی ڈرون حملہ میں تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) لیڈر ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد ٹی ٹی پی کا نیا لیڈر بنائے جانے والے نور ولی بھی، جو مفتی نور ولی محسود سے بھی معروف ہیں، شامل ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیو نے وائٹ ہاو¿س میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹرمپ کے نئے ایکزیکٹیو آرڈر سے امریکہ کی انسدا دہشت گردی کوششوں کو مزید تقویت پہنچے گی ۔ پوم پیو نے مزید بتایا کہ لبنان کی حزب اللہ، ایران کی پاسداران اسلامی انقلاب کا غیر ملکی بازو سپاہ قدس، القاعدہ، فلسطین کی حماس، فلسطین اسلامک جہاد اور داعش اور ان تنظیموں سے وابستہ کئی افراد کو بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump adds ttp chief 10 others on global terrorist list in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.